۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
برازجان

حوزہ/ امام جمعہ برازجان، حجت‌الاسلام حسن مصلح نے کہا ہے کہ ایک حقیقی شیعہ کو اسلامی طرز زندگی اپنانا چاہیے اور اخلاق اسلامی کی پابندی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ حجت‌الاسلام حسن مصلح نے جمعرات کی شب مسجد صاحب الزمان (عج) دہرود سفلی گاؤں میں نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک حقیقی شیعہ کی زندگی اسلامی اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے اور اسے اخلاق اسلامی کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کی تعلیمات کے مطابق اولاد کی تربیت پر توجہ دینا، نیک افراد جیسے انبیاء علیہم السلام، ائمہ اطہار علیہم السلام، علماء اور شہداء سے الہام لینا، اور مومنین و مومنات کے ساتھ ہمنشینی اختیار کرنا حقیقی شیعوں کی دیگر خصوصیات میں شامل ہیں۔

حجۃ الاسلام مصلح نے مزید کہا:حقیقی شیعہ، اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے مکتب کے پیروکار ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .